ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / میسورو: انجینئرنگ کے 2 طلبا دریائے کاویری میں غرقاب

میسورو: انجینئرنگ کے 2 طلبا دریائے کاویری میں غرقاب

Sun, 04 Jul 2021 11:42:35    S.O. News Service

میسورو، 4؍ جولائی (ایس او نیوز) ایک المناک حادثہ میں 2 انجینئرنگ طلبا کی تاڑی ملنگی میں دریائے کاویری میں ڈوب کر موت ہوگئی۔ دونوں طلبا سالگرہ کی پارٹی کے لئے اپنے دوست کے مکان گئے تھے اور بعد ازاں تیرنے کے لئے دریا کا رُخ کیا تھا۔ 

پولیس نے کہا کہ مہلوکین کی شناخت ابھیشیک (21) اور لوکیش (21) ساکن یلندور تعلقہ کینکاہلی موضع کی حیثیت  سے کی گئی ۔ یہ دونو ں چامراج نگرانجینئرنگ کالج میں زیر تعلیم تھے۔ وہ اپنے دوست کی سالگر ہ منانے آئے اور بعد ازاں تیراکی کے دوران اس المناک حادثہ کا شکار ہوگئے۔ 

پولیس اور فائر عملہ جائے حادثہ پر پہنچا اور طلبا کی نعشوں کی تلارش جاری ہے۔ تلاکاڈو پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرلیا ہے۔ 


Share: